ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راہیں جدا،ہالی وڈ اداکار میل گبسن اور دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس کی علیحدگی کی تصدیق  

راہیں جدا،ہالی وڈ اداکار میل گبسن اور دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس کی علیحدگی کی تصدیق  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی وڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان کی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس نے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ میل گبسن اور 35 سالہ روزالینڈ راس نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خاموشی سے تقریباً ایک سال قبل الگ ہوگئے تھے۔
 دونوں کا 8 سالہ بیٹا بھی ہے جس کی پرورش دونوں مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔

 سابق جوڑے نے ایک بیان میں کہاہے کہ اگرچہ ہماری زندگی میں اس باب کو ختم کرنا افسوسناک ہے، لیکن قدرت نے ہمیں ایک خوبصورت بیٹے سے نوازا ہے اور اپنے بیٹے کے لیے ہم سب سے بہترین والدین بن کر رہیں گے۔
واضح رہے کہ اداکار گبسن نے پہلے رابن ڈینس مور سے شادی کی تھی ،تاہم بدقسمتی سے 26 سال چلنے والی یہ شادی 2006 میں ختم ہوگئی تھی۔