ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش سے سردی میں اضافہ

متحدہ عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش سے سردی میں اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی شمالی ریاستوں میں بارش، فجیرہ، راس الخیمہ اورام القیون میں بھی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔

راس الخیمہ کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس پر درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل بھی رواں ماہ دبئی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ 

خراب موسمی صورتحال کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کر دی تھی، جبکہ نجی شعبے کو بھی ریموٹ ورک اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ 

سرکاری حکام کے مطابق صرف انتہائی ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضری دے سکا تھا۔