ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکو عدالت سے بلاوا آگیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکو عدالت سے بلاوا آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ریٹائرڈ فوجی افسر کی بازیابی کیس، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہائیکورٹ میں پیشی، عدالت نےآئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکوطلب کرلیا، آئی جی پنجاب کو 12بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کاحکم دیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہری فائق علی کی درخواست پر سماعت کی،درخواستگزار نے اپنے والد کی بازیابی کیلئے عدالت سے رجوع کیا،ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر افسران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل کے ہمراہ پیش ہوئے۔
مجھےلگتاہےاس میں مناسب فریق نہیں بنائےگئے،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل
اس درخواست میں وفاق کوپارٹی نہیں بنایاگیا،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل
وفاق کو فریق بنانے کی ضرورت نہیں،آپ کا کام ہے مغوی کو بازیاب کرائیں،عدالت
کوشش کررہے ہیں،مغوی2سے3روز میں بازیاب ہو جائیگا،ڈی آئی جی آپریشنز
ایسےتھوڑاہوتاہے،بازیابی کافیصلہ میں تواتنی تاخیرنہیں کی جاسکتی،جسٹس طارق سلیم شیخ
آئی جی پنجاب کوآج بلوالیں،جسٹس طارق سلیم شیخ کا اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ
آئی جی پنجاب کونہ بلائیں،مغوی کی بازیابی کی کوشش کررہےہیں،ڈی آئی جی آپریشنز
نیو فینسنگ رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران
عدالت نےڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کی مہلت دینے کی استدعا مستردکردی
عدالت نےکیس کی مزید سماعت 12بجےتک ملتوی کردی