پاکستانی شہری کی بھاری رقم کی لاٹری نکل آئی

Pakistani citizen wins lottery, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  میں مقیم ایک پاکستانی کی ڈیڑھ کروڑ درہم کی لاٹری نکل آئی۔

عرب میڈیا کے مطابق  پاکستانی شہری محمد انعام نے 15 درہم کا  لاٹری ٹکٹ خریدا تھا۔ ان کا ٹکٹ لاٹری میں انوام کے لئے منتخب ہو گیا اور ان کو  ایک کروڑ 50 لاکھ کا حق دار قرار دے دیا گیا۔انعام جیتنے والے پاکستانی شہری محمد انعام یو اے ای میں ایک نجی فرم میں فنانس آڈیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

 یو اے ای مختلف قسم کے لکی ڈراز اور ریفلز  کے حوالے سے کافی مشہور ہے، جن میں جیتنے والوں کو بڑی نقد رقوم، لگژری کاریں، ریئل اسٹیٹ اور گولڈ کے انعامات پیش کیے جاتے ہیں۔