صنم جاوید کا مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ

Sanam Javid Physical remand, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: سیشن عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے کے کیس  میں عدالت نے ملزمہ صنم جاویدکا دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

پولیس نے ملزمہ صنم جاوید کو ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا۔ ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج خالد وزیر نے کیس کی سماعت کی۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حبیب سلطان کی سرابراہی میں پراسیکیوشن ٹیم عدالت پیش ہوئی۔

عدالت کے حکم پر ملزمہ صنم جاوید  کی انکے والد اور انکے وکیل ساتھ بات کروائی گئی۔

  عدالت نے پراسیکیوشن ٹیم سے کہا کہ انتظار کر لیتے ہیں انکے ( صنم جاوید کے)  وکیل کو آ لینے دیں۔

ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔