حافظ شہباز علی: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عارف حسن نے خرابی صحت کے باعث استعفی دیا۔ جنرل عارف حسن 2004 میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بنےتھے۔
عارف حسن کا کہنا ہے کہ انہوں نےبہت سوچ و بچار کے بعد استعفی دینے کا فیصلہ کیا۔ صحت اب اس عہدے پر برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دے رہی ۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت کرنا اعزاز سے کم نہیں ۔
عارف حسن کی صدارت کے دور میں پاکستان اولمپکس ،ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز میں کوئی بڑی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔ جنرل عارف حسن کے دور صدارت میں ملک میں کئی کھیلوں کی متوازی تنظیمیں بنیں۔