افسوسناک خبر؛تحریک انصاف کے اہم رہنما انتقال کرگئے

افسوسناک خبر؛تحریک انصاف کے اہم رہنما انتقال کرگئے
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بزرگ سیاستدان تحریک انصاف کے ایم این اے سردار جعفر خان لغاری لاہورمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

 ذرائع کے مطابق سردار جعفر خان لغاری کا انتقال صبح 8 بجے ہوا۔ وہ طویل عرصہ سے کینسر میں بھی مبتلاء تھے۔ سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے۔

2018 کے الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کی نمازہ جنازہ 24 گلبرگ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-31/news-1672481276-2767.jpg

سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جعفر لغاری کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، وہ گزشتہ چار دہائیوں سے دوست تھے، افسوس کی بات ہے کہ وہ ایک عظیم جنگ لڑنے کے باوجود کینسر سے اپنی جنگ ہار گئے، میری تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔