ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر عمران خان نے اس حوالے سے لکھا کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر ظاہر کیا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کی بی ٹیم ہے۔سابق وزیراعظم نے لکھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم تمام انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔
عمران خان نے لکھا کہ ووٹ کا حق جمہوریت کا بنیادی اصول ہے اور پی ٹی آئی اس پر کاربند ہے۔
By not implementing IHC orders to hold LG elections in Islamabad today, ECP has again shown it is B team of Imported Govt & its backers. PDM, fearful of the people, is running away from all elections. Right to vote is a fundamental democratic norm & PTI stands committed to it.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 31, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق آج بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا جسے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے چیلنج بھی کردیا۔