تحریک انصاف کی سابقہ رہنما کا عمران خان پر بڑا الزام

 تحریک انصاف کی سابقہ رہنما کا عمران خان پر بڑا الزام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے حیائی اور فحاشی پھیلانے کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور عمران خان ہے ۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ جو بے ہودہ پیغامات عمران خان کی طرف سے ملے وہ قوم کے سامنے لائی ,میں عمران خان کی پوتی کی عمر کی ہوں اس نے مجھے بھی نہیں چھوڑا ،ان آڈیو ویڈیو لیکس کے بعد کرپٹ عمران خان نیازی کو پارٹی عہدے پر نہیں ہونا چاہیے ، عمران خان میں کوئی شرم وحیاء نہیں ،فحاش قوموں پر عذاب آتا ہے ،عمران نیازی قوم کے سامنے اسلامی ٹچ والی تصویر کے کر پھرتا ہے لیکن اصل چہرہ میں بتا چکی ہوں ،اپنے جلسوں میں پروفیشنل خواتین ڈانسر بلواتے ہیں تاکہ مرد جلسے میں زیادہ آئیں ،میری عمران خان نیازی کے خلاف پریس کانفرنس کے بعد ملک میں انسداد ہراسانی کے ادارے بنے میں نے عوام کو شعور دیا ،عمران خان انتقامی فطرت رکھتا ہے ،

عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ میری باتوں کی تصدیق نعیم الحق نے کی جس کو انہوں نے ہیک اکاؤنٹ کہا ،اب اپنی آڈیو ویڈیو لیکس آئیں تو کہتا ہے میری باتوں پر پردہ ڈالو میں اسلامک ٹچ والی باتیں نہیں کرتی بلکہ عمل کرتی ہوں اپنے کرائے کے سوشل میڈیا سے میری کردار کشی کی خود نتھیا گلی میں چھپ کے بیٹھا رہا ،عمران خان نے دو روز قبل بنوں میں میری بہن ماریہ طور پکئی کے ہسپتال پر حملہ کروایا ،ڈی پی او نے ہماری مدد کرنے سے انکار کیا ، ائی جی خیبرپختونخوا ہماری بات سنیں ۔

Ansa Awais

Content Writer