سال 2021، لاہور میں کتنی خواتین قتل؟

In this year murders in Lahore
کیپشن: Female Murder
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سال 2021 میں قاتلوں کا آسان ہدف خواتین رہیں۔ کہیں غیرت تو کہیں گھریلو ناچاقیاں اور کہیں دیگر وجوہات پر خواتین کو قتل کیا جاتا رہا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال لاہور میں ایک سو خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ صرف ڈیفنس میں ہی تین خوبرو لڑکیاں مختلف واقعات میں قتل کر دی گئیں۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تو حیران کن انکشاف سامنے آیا جس کے مطابق پنتالیس خواتین کو گھریلو ناچاقیوں پر قتل کر دیا گیا۔

پانچ خواتین کو غیرت کے نام پر موت کی وادی میں بھجوا دی گئیں جبکہ پچاس خواتین کو مختلف وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیا۔ گھریلو تنازعات اور غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کے مدعی بھی ان کے قریبی رشتے دار بنے جس کی وجہ سے ملزمان کو سزائیں دینے کی شرع پانچ فیصد سے بھی کم رہی۔

قاتل چاہے کوئی بھی ہو لیکن کسی کی زندگی لے کر آسانی سے قانون کو چکمہ دے کر پھر کسی اور کو ہدف بنائے اس سے پہلے قانونی پیچیدگیوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔