اے ای اوز کی مستقلی کا معاملہ حل ہوگیا

اے ای اوز کی مستقلی کا معاملہ حل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: گیارہ  ہزار ایجوکیٹرز اور3 ہزار اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی مستقلی کامعاملہ،ایجوکیٹر اور اے ای اوز کو بغیر امتحان مستقل کرنے کی سمری پنجاب اسمبلی میں پیش،ایجوکیٹرز کو بغیر پی پی ایس ای امتحان گریڈ 16 میں مستقل کرنے کی سمری 15 فروری سے قبل منظور  کرانے کا امکان۔
 گیارہ ہزار ایجوکیٹرز اور تین ہزار اے ای اوز کی مستقلی کا معاملہ حل ہوگیا۔ایجوکیٹر اور اے ای اوز کو بغیر امتحان مستقل کرنے کی سمری پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ایجوکیٹرز کو بغیر پی پی ایس ای امتحان گریڈ 16 میں مستقل کیا جائے گا۔ذرائع کےمطانو ایجوکیٹرز کی مستقل کرنے کی سمری 15 فروری تک منظور کرانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔تمام اساتذہ اور اے ای اوز کی بھرتی این ٹی ایس امتحان کے تحت کی گئی تھی۔مستقلی کی سمری ایجوکیٹرز کیجانب سے گزشتہ سال نوے شاہرائے قائداعظم پر گیارہ روزہ احتجاج کے باعث بھجوائی گئی ہے۔