ایشیا کا سب سے امیر ترین شخص کون؟

ایشیا کا سب سے امیر ترین شخص کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ستی 42 : کچھ لو گ منہ میں سونے کا چمچ لے کر اس دنیا میں آتے ہیں جب کہ کچھ اپنے زور با زو سے دو لت کماتے ہیں ایسے ہی نامو ں میں ایک نام زونگ شان شان کا ہے ، چین کے اس گمنام فرد نے ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز بھارت کے مکیش امبانی سے چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق زونگ شان شان صحافت، مشروم فارمنگ اور طبی نگہداشت کے شعبوں میں کیرئیر بنانے کے بعد اب ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔اس طرح انہوں نے مکیش امبانی اور چین کے جیک ما کو اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ زونگ شان شان کے اثاثوں میں 2020 کے دوران 70.9 ارب ڈالرز (113 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوا، جو اب 77.8 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں۔اس طرح وہ دنیا کے 11 ویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں جبکہ ایشیا کے نمبرون، جن کا نام چین سے باہر بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

66 سالہ زونگ شان شان کو یہ کامیابی 2 شعبوں کے نتیجے میں ملی۔رواں سال اپریل میں ویکسین تیار کرنے والے ادارے بیجنگ وانٹائی بائیولوجیکل فارمیسی انٹرپرائزز کے حصص فروخت کے لیے پیش کیے جبکہ کئی ماہ بعد منرل واٹر کا ایک برانڈ ہانگ کانگ میں بہت مقبول ہوا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer