دنیا کی خطرناک منگنی، دلہا دلہن پہاڑ سےنیچےگر گئے

دنیا کی خطرناک منگنی، دلہا دلہن پہاڑ سےنیچےگر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) یورپی ملک آسٹریا میں ایک پہاڑ کے اوپر منگنی کرنے والا جوڑا پھسل کر سینکڑوں فٹ نیچے جا گرا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا کے شہر کیرنتھیا کے قریب واقع فیلکرٹ نامی پہاڑ پر پیش آیا۔ اس 27سالہ لڑکے اور اس کی 32سالہ گرل فرینڈ نے اس برفانی پہاڑ کے اوپر منگنی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہاڑ پر جب لڑکے نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی اور لڑکی نے ہاں کہا تواس کے فوری بعد ہی لڑکی کا پاﺅں پھسل گیا اور وہ نیچے گر گئی۔

لڑکی کو پکڑنے کی کوشش میں لڑکا بھی نیچے لڑھک گیا۔ لڑکی 650فٹ نیچے تک جا گری تاہم لڑکا 50فٹ نیچے گرنے کے بعد ایک چٹان کے بڑھے ہوئے حصے کا سہارا لے کر رکنے میں کامیاب ہو گیا۔ خوش قسمتی سے اس خوفناک حادثے میں لڑکا لڑکی دونوں کی جانیں محفوظ رہیں، تاہم انہیں شدید چوٹیں آ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دونوں کو ریسکیو کیا اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer