جون تک 95 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے دیں گے: وزیر صحت پنجاب

جون تک 95 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دے دیں گے: وزیر صحت پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے لئے بجٹ مخصوص کردیا ، ایم ٹی آئی ایکٹ ہسپتالوں کو پرائیویٹائزیشن کا نہیں بلکہ مینجمنٹ کو درست کرنے کا قانون ہے ،جو کام کرے گا اسے انعام ملے گا ، کام نہ کرنے والا گھر جائے گا۔

باغ جناح کاسمو پولیٹن کلب میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ فروری تک کوروناویکسین آنا شروع ہو جائے گی، فرنٹ لائن کے محافظوں کو ویکسین کے لئے ترجیح دی جائے گی ۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ انصاف ہیلتھ کارڈ جون تک 95 لاکھ خاندانوں کو دے دیئے جائیں گے، ایم ٹی آئی ایکٹ کے بارے میں غلط خبر پھیلائی جا رہی ہیں یہ قانون ہسپتالوں کو پرائیویٹائزیشن کا نہیں بلکہ یہ مینجمنٹ کی بہتری کا قانون ہے۔

  حلف برداری تقریب میں پی ایم اے کے نو منتخب صدر پروفیسر اشرف نظامی، نائب صدرور ڈاکٹر ارم شہزادی، پروفیسر خالد محمود، پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل پروفیسر شاہد شوکت ملک، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر واجد علی، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر بشری حق اور جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر احمد ندیم اختر نے حلف اٹھایا۔

Shazia Bashir

Content Writer