(ویب ڈیسک) کم نمبر دینے پر طالب علم نے انگریزی کے استاد کو ابدی نیند سلادیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق آٹھویں گریڈ کے 13 سالہ طالب علم نے اپنے معلم کو موت کے گھاٹ اتار دیا کیونکہ اسے انگریزی کے امتحان میں کم نمبر دیے گئے تھے۔ قبل ازیں طالب علم نے کم نمبر آنے پر اپنے استاد پر ناراضگی کا اظہار کیا اور دونوں کے درمیان شدید بحث و مباحثہ بھی ہوا۔
طالب علم نے قتل کی واردات اپنے 16 سالہ بڑے بھائی کے ساتھ مل کر انجام دی۔ دونوں بھائیوں نے گھاٹ لگا کر سکول کے باہر استاد کے باہر نکلنے کا انتظار کیا،استاد کو باہر آتا دیکھ کر طالب علم نے پستول سے فائر کھول دیا جو سیدھا معلم کے سر پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص کی عمر 37 سال ہے اور اس کا تعلق مصر سے ہے جو گزشتہ چند سال سے سعودی عرب میں شعبہ تعلیم سے وابستہ تھا۔