ٹریفک پولیس نے’’خطرناک‘‘گاڑی پکڑ لی

ٹریفک پولیس نے’’خطرناک‘‘گاڑی پکڑ لی
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ٹریفک پولیس نے سیف سٹی اتھارٹی کی نشاندہی پر ” 79 ای چالان ” والی نادہندہ پک اپ  گاڑی پکڑلی، پک اپ مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 55 ہزارروپے ہے۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق  سیف سٹیز کیمروں کے ذریعےفیصل ٹاون کے قریب ٹریفک وارڈنز نے پک اپ  کو پکڑا۔اتھارٹی کی نشاندہی پرٹریفک وراڈنز نے پک اپ کوتھانہ فیصل ٹاؤن میں بند کروا دیا۔ترجمان کے مطابق پک اپ مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 55 ہزارروپے ہے۔

ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سیف سٹیز اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو SMS کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ شہری echallan.psca.gop.pkپر اپنے ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔