من پسند افسروں کو نوازنے کا سلسلہ برقرار

من پسند افسروں کو نوازنے کا سلسلہ برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) محکمہ نیسپاک میں من پسند افسروں کو نوازنے کا سلسلہ نہ رک سکا، سنیارٹی لسٹ والے افسر نظر انداز، مبینہ من پسند افسروں کی وائس پریذیڈنٹ کی اسامیوں پر ترقیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

نیسپاک کی جانب سے جنرل منیجر احسن انور، ضرغام خان اور احمد سعید کو سینیئر ہونے کے باوجود ترقی نہ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی نیسپاک نے اپنی نجی کمپنی بارکلے ایسوسی ایٹ کو مبینہ نوازنے والے افسران کو ترقیاں دیں۔ذرائع کے مطابق جیوٹیک ڈویژن کے عرفان الحق، پاور ڈویژن کے ندیم اشرف کو وائس پریذیڈنٹ بنادیا گیا۔

ریٹائرمنٹ میں صرف ایک ہفتہ رہنے والے جی ایم جاوید منیر کو بھی وائس پریزیڈنٹ بنا دیا گیا جبکہ ریٹائرمنٹ میں صرف ایک ماہ والے جی ایم عبدالقدیر کو بھی وائس پریزیڈنٹ کی اسامی پر ترقی دیدی گئی۔ ترقیوں کی بندر بانٹ سے بورڈ آف مینجمنٹ کی غیر جانبداری پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے۔