ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کیسا رہے گا؟

موسم کیسا رہے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :لاہور  سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند چھاگئی ،حد نگاہ صفر ہونے سے ہر طرف اندھیرا ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آج صبح اور شام کےا وقات میں دھند رہےگی، جبکہ موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ دھندکیساتھ آلودگی کی شرح بڑھنےسےآج شہرمیں ائیر کوالٹی انڈیکس 345 ہوگیا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح اور شام کےاوقات میں دھندرہنےکاامکان ہے۔ دھندکےباعث صبح کے وقت حد نگاہ 20 میٹر رہی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔آج شہرمیں ائیر کوالٹی انڈیکس 345 ہے۔اسی طرح آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 63 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز بھی موسم سرد اور خشک رہنے کیساتھ شہر میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، بارش کا کوئی امکان نہیں ،صبح کے وقت درجہ حرارت 3 سینٹی گریڈ رہا،مزید ٹھنڈ رہے گی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer