ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے طلبا کی درخواستیں خارج کردیں

عدالت نے طلبا کی درخواستیں خارج کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ نےسال2020 کیلئے ایم بی بی ایس اوربی ڈی ایس میں داخلوں کیلئےلئے گئے ایم  کیٹ ٹیسٹ کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیں۔


لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اےملک نے طبیہ رفاقت،فاطمہ صدیقی ،سعود صداقت سمیت دیگر طلباء کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواستیں خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ بادی النظر میں درخواستگزار تاخیر سے عدالت آئے ۔قانون میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی ری چیکنگ کی گنجائش نہیں ۔

درخواست گزاروں نے انٹری ٹیسٹ میں غلطیوں کیخلاف دادرسی کیلئے مجازاتھارٹی سےرجوع نہیں کیا ۔ پہلے بھی اس قسم کےکیسوں میں عدالت نےفریقین کاموقف سن کرمعاملہ پی ایم سی کو بھجوایاتھا ۔درخواستوں میں پاکستان میڈیکل کمیشن اورپاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کوفریق بنایاگیاتھا ۔درخواستوں میں پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ کی سیکشن اٹھارہ کی ذیلی دفعہ تین کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer