ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال نو کی آمد پر عوام کو مہنگائی کاکیا تحفہ ملنے والا ہے؟ جانئے

سال نو کی آمد پر عوام کو مہنگائی کاکیا تحفہ ملنے والا ہے؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)نئے سال پر عوام کو حکومت نےمہنگائی کا  ایک اورتحفہ دینے کے لئے تیار کررکھا ہے، گیس اور بجلی ، کے بعد حکومت کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   حکومت نے گیس اور بجلی کے بعد حکومت نے اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کرلی ہے، اوگرا نے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے،نئی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے25 پیسے ، مٹی کا تیل3 روپے 10پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل2 روپے8 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت آج کرےگی، حکومت کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد یکم جنوری 2020 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا جائیگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer