ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی پلٹ تین فٹ کا دولہا تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا

دبئی پلٹ تین فٹ کا دولہا تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا
کیپشن: City42 - 3 Fit person Marriage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (توقیر اکرم) دبئی پلٹ تین فٹ کے طیب اور تین فٹ دو انچ کی صائمہ رشتہ ازواج میں بندھ گئے۔  طیب نے جیون ساتھی بھی اپنے جیسا ڈھونڈ کر زندگی مکمل کر لی ۔

 بادامی باغ میں طیب اور صائمہ کی دعوت ولیمہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دوست احباب نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔طیب نے کہا مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپنی زندگی کے سفر کا آغاز کر رہا ہوں اب اپنی بیوی کے ساتھ لاہور میں ہی بوتیک کا کام شروع کروں گا۔

شادی کی اس تقریب میں جہاں تین فٹ چار انچ کے طیب نے تین فٹ دو انچ کی صائمہ کے ساتھ زندگی گزارنے کی قسم کھائی وہیں دوست احباب نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔