ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگنی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی خبروں پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’’ایک تو سوشل میڈیا نے میری بات پکی کروادی، منگنی اور شادی بھی کروادی ہے،ایسا کچھ نہیں ہوا ہے‘‘ ۔
ایکس پر ایک ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ ’’ایک تو سوشل میڈیا نے میری بات پکی کروادی، میں واضح کروں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی میں کسی پرنسز گلوریا کو جانتا ہوں‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ سوشل میڈیا پر یہ تماشے حقیقی ایشوز پر سے توجہ ہٹانے کے لئے ہوتے ہیں‘‘۔
ایک تو سوشل میڈیا نے میری بات پکی کروادی، منگنی اور شادی بھی کروادی ہے
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 31, 2026
میں واضح کروں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی میں کسی پرنسز گلوریا کو جانتا ہوں
سوشل میڈیا پر یہ تماشے حقیقی ایشوز پر سے توجہ ہٹانے کے لئے ہوتے ہیں۔