سٹی 42:راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کل ہو گی، پی ٹی آئی نے چھ وکلا رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی۔
ملاقات لرنیوالوں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، خالد یوسف چودھری اور نیاز اللہ نیازی کے نام شامل ہیں۔علی زمان، خواجہ فاروق احمد اور رئیس عبدالقیوم بھی ملاقات کرنے والے وکلا رہنماؤں میں شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے وکلا رہنما کل منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لیے جیل پہنچے گی۔
