ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل کی ایک بوگی ڈی ریل ، مسافروں میں خوف و ہراس

 کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل کی ایک بوگی ڈی ریل ، مسافروں میں خوف و ہراس
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل بائی پاس کے قریب پل پر حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ریل گاڑی کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔

 ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بوگی کے پٹڑی سے اترنے کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

  واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام متحرک ہوگئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ دیگر بوگیاں ٹریک پر موجود رہیں۔

 حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے کارروائی جاری ہے۔