ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارکان اسمبلی کی غیر حاضری، حکمران جماعت نے سخت حکمت عملی تیار کرلی

ارکان اسمبلی کی غیر حاضری، حکمران جماعت نے سخت حکمت عملی تیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:حکمران جماعت نے پنجاب اسمبلی میں کورم برقرار رکھنے اور ارکان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے سخت حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسمبلی اجلاس سے غیر حاضری کی صورت میں ارکان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کو ارکان اسمبلی کی حاضری یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ چیف وہپ رانا ارشد کو بھی ارکان کی بروقت اور مکمل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

حکمت عملی کے تحت پنجاب اسمبلی کے ہر اجلاس کی نشست میں ارکان کی حاضری سے متعلق رپورٹ تیار کرکے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں خواتین ارکان اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹریز کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ اجلاس سے غیر حاضر رہنے والی خاتون رکن اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔