ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سربراہ مسلم لیگ ن محمد نواز شریف4 روزہ غیر ملکی دورے پر روانہ

سربراہ مسلم لیگ ن محمد نواز شریف4 روزہ غیر ملکی دورے پر روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:سربراہ مسلم لیگ ن محمد نواز شریف4 روزہ غیر ملکی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف سپیشل ائیر کرافٹ سے سنگاپور روانہ ہوئے جبکہ حسن نواز شریف اورحسین نواز شریف بھی انکے ہمراہ ہیں ۔

مزید برآں، چودھری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی  سربراہ مسلم لیگ ن کے ہمراہ ہیں۔

نواز شریف نجی دورے پر سنگا پور اور چائینہ جائیں گےجبکہ سنگار پور میں مختصر قیام کے بعد نواز شریف چائینہ روانہ ہو جائیں گے۔

نواز شریف کی روانگی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے ائیر پورٹ پر اہم ملاقات بھی ہوئی۔

وزیر اعظم نے کرغزستان کے دورے سے متعلق پارٹی سربراہ سے رہنمائی بھی لی۔