ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں فائر سلنڈرز کی غیر معیاری ری فلنگ کا انکشاف

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں فائر سلنڈرز کی غیر معیاری ری فلنگ کا انکشاف
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آگ بجھانے والے فائر سلنڈرز کی مبینہ طور پر غیر معیاری ری فلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ جنرل ہسپتال انتظامیہ نے غیر معیاری ری فلنگ کے معاملے پر کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق 27 اگست کو فائر سلنڈرز کی جانچ کے دوران ان میں غیر معیاری گیس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ابتدائی جانچ میں مبینہ طور پر فائر سلنڈرز میں مطلوبہ مقدار کے بجائے صرف 20 فیصد گیس بھری گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر سلنڈرز کی سیفٹی پن اور سیل بھی درست طریقے سے نصب نہیں کیے گئے تھے، جس سے ہسپتالوں میں موجود آگ بجھانے والے آلات کی کارکردگی اور حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

جنرل ہسپتال انتظامیہ نے فائر سلنڈرز بھرنے والی کمپنی فائن سلوشن پر مبینہ جعل سازی اور غیر معیاری ری فلنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے کارروائی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دیگر سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو فراہم کیے گئے آگ بجھانے والے سلنڈرز کے معیار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، جبکہ ہسپتالوں میں موجود فائر سیفٹی آلات کی مؤثریت جانچنے کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے معاملے کی قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ غیر معیاری فائر سلنڈرز کی فراہمی اور ری فلنگ کے ذمہ دار عناصر کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔