ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملتان روڈ پر ٹریفک روک کر گھوڑوں کی ریس پر جوا کھیلنے والے 12 جواری گرفتار

 ملتان روڈ پر ٹریفک روک کر گھوڑوں کی ریس پر جوا کھیلنے والے 12 جواری گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھوڑوں کی ریس پر جوا کھیلنے والے 12 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مین ملتان روڈ پر ٹریفک روک کر گھوڑوں کی ریس کروا رہے تھے، جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

سندر پولیس کی ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ریس میں جوا لگانے والے 12 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ریس میں دوڑنے والی گھوڑی، نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔