ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی کیوں روکی؟ مشتعل شہری کا ٹریفک اسسٹنٹ پر تشدد

گاڑی کیوں روکی؟ مشتعل شہری کا ٹریفک اسسٹنٹ پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:لاہور کے مال روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی روکنے پر شہری نے ٹریفک اسسٹنٹ پر حملہ کردیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹ سعد نے خلاف ورزی پر جنید سلیم نامی شہری کی گاڑی روکی تو وہ مشتعل ہوگیا۔

 ملزم نے گاڑی روکنے پر ٹریفک اسسٹنٹ سعد سے تلخ کلامی کے بعد اس پر دھاوا بول دیا اور تشدد کیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم جنید سلیم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گاڑی بھی قبضے میں لے کر تھانہ سول لائنز منتقل کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو حوالات میں بند کردیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔