کلیم اختر:مون سون بارشیں ،سیلابی پانی کے باعث متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں، نشیبی بستیوں میں پانی مچھر وں کی افزائش کا سبب، ڈینگی ،ملیریا کے کیسز بڑھنے لگے۔
آلودہ پانی سے ہیضہ، اسہال اور جلدی بیماریوں کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں ،بزرگوں میں بخار، نزلہ ،سانس کی شکایات سامنے آنے لگیں۔
کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کی ہدایات پر عارضی کیمپ قائم کردیا گیا، ایم ایس سوشل سکیورٹی شاہدرہ مظہر اعوان نے خود مریضوں کا معائنہ کیا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو ابلا ہوا پانی پینے ،کھانے پینے میں احتیاط کی ہدایت کر دی۔