آگ لگنے سے گھر میں پھنسے ہوئے 16 افراد جاں بحق

Fire burns sixteen persons alive, Manila, Philippines, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دو منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں واقع کپڑوں کے گودام میں آگ لگنے سے  اوپر گھر میں موجود 16 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

 جس گھر میں آگ لگی وہاں مالک مکان اپنے رشتے داروں کے ساتھ رہ رہا تھا، دونوں منزلوں پر مجموعی طور پر تین خاندان رہ رہے تھے۔

 فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے ایک کنجان آباد علاقہ میں رہائشی عمارت کے زیر زمین تہ خانے میں کپڑوں کی پرنٹنگ کی جاتی تھی اور وہیں کپڑوں کا گودام بھی تھا اور مبینہ طور پر آگ اسی میں لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر میں پھیل گئی۔

ہلاک ہونے والوں میں مالک مکان، اہل خانہ اور ملازمین شامل ہیں۔ کپڑوں کے گودام میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے تین گھنٹے کی کوشش سے آگ پر قابو پالیا اور کولنگ کے عمل میں مزید 2 گھنٹے لگ گئے۔ اس دوران عمران کے اندر پھنسے ہوئے 19 افراد میں سے 16 فوت ہو چکے تھے۔ امدادی کاموں کے دوران 16 لاشیں نکالی گئیں اور 3 افراد کو شدید زخمی حالت میں منتقل کیا گیا۔