بابراعظم کی فیملی نے انہیں قیمتی گفٹ دے دیا

 بابراعظم کی فیملی نے انہیں قیمتی گفٹ دے دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فیملی نے انہیں نئی قیمتی آڈی گاڑی گفٹ میں دے دی۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-08-31/339179_612233_updates.jpg

بابراعظم کے بھائی فیصل اعظم نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھائی کو مہنگی گاڑی گفٹ کیے جانے سے متعلق ایک وی لاگ پوسٹ کیا۔وی لاگ میں فیصل اعظم نے بتایا کہ فیملی نے بابراعظم  کی اسپورٹس کار رکھنے کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کیلئے گاڑی کی خریداری کا پلان کیا  یہ پلاننگ اس وقت ہوئی جب وہ لنکا پریمیئر لیگ کیلئے سری لنکا گئے ہوئے تھے۔

 سری لنکا سے گھر واپسی پر بابر کو یہ قیمتی گاڑی کا تحفہ دیا گیا، بابرکی فیملی نے انہیں سفید رنگ کی آڈی ای ٹرون جی ٹی گاڑی تحفے میں دی ہے۔جس سے متعلق فیصل اعظم نے بتایا کہ کہ ہم نے  بھائی کو یہ گاڑی اس لیے گفٹ کی ہے ایک تو اس گاڑی کا سفید رنگ پاکستان میں بہت کم پایا جاتا ہے دوسرا اس گاڑی کو  خریدنے کے بعد بابر اس کی پاکستان سے ہی سروس باآسانی کرواسکتے ہیں۔

وی لاگ کے دوران  فیصل اعظم کی جانب سے بابر کو  گاڑی کی چابی دیتے بھی دیکھا گیا،گفٹ وصول کرتے ہوئے بابر نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں یہ گفٹ  بے حد پسند آیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer