بابر اعظم نے ہاردیک پانڈیا سےمتعلق سوال پر کیا کہا؟

بابر اعظم نے ہاردیک پانڈیا سےمتعلق سوال پر کیا کہا؟
کیپشن: babar azam
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قومی کرکٹر  بابر اعظم  نے بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی تعریف کر دی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق   پاک بھارت پوسٹ میچ  کی پریس کانفرنس کے دوران   قومی کرکٹر اور بلے باز بابر اعظم  سے ایک صحافی نے   ہاردیک پانڈیا سے متعلق  سوال کیا تو اس کے جواب میں بابر اعظم نے انکی تعریف کی ۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہاردیک پانڈیا ایک اچھے آل رائونڈر  ہیں ۔ انہوں نے میچ اچھا کھیلا اور اسکو   ختم بھی اچھے طریقے سے کیا ۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے گروپ بی کے پہلے میچ میں بھارت نے ہاردیک پانڈیا کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔