بچوں کو نازیبا ویڈیوز دکھانے والے 2 افراد گرفتار

بچوں کو نازیبا ویڈیوز دکھانے والے 2 افراد گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں بچوں سمیت نوجوانوں کو نازیبا فلمیں دکھانے والے 2 افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ پیرودھائی پولیس نے  کمسن بچوں اور نوجوانوں کو نازیبا فلمیں دکھانے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ویڈیوز اور آلات برآمد کرلیے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر ایوان چوک میں ایک نیٹ سینڑ پر چھاپہ مارکرقابل اعتراض فلمیں اور آلات قبضے میں لے کر عثمان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیٹ سینٹر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ او پیرودھائی اعزاز عظیم کا کہنا تھا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے علاقے میں جہاں جہاں مکروہ دھندہ کیا جارہا ہے اس  کا پتہ چلا کر مکمل طورپر قلع قمع کیا جائے گا اور ملوث عناصر کو کیفردار تک پہنچایا  جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر