ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنمااسحاق ڈار کا اہم بیان سامنے آگیا

Ishaq Dar, PMLN
کیپشن: Ishaq Dar,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ وزیر خزانہ ہوتے تو روپے کی قدر نہ گراتے، اتنی مہنگائی نہ کرتے اور روپے کو مینیج کرتے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں ایڈونچر نہ ہوتے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑتی۔بھارت کے ساتھ تجارت کے سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اہم مسئلہ ہے، اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اجلاس میں کیا جائے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موجودہ حالات میں بھارت سے تجارت کو ضروری قرار دیا ہے۔