عرفان ملک : موٹرسائیکل سواروں کے لئے اب علیحدہ لین ہوگی اور خلاف ورزی پر ای چالان ہوں گے، ٹریفک پولیس نے شہر کی بارہ ماڈل روڈز پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے لین مختص کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ حادثات کا نشانہ موٹر سائیکل سوار بنتے ہیں، جس کی بڑی وجہ موٹر سائیکل سواروں کی لین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی دائیں جانب چلنا ہے اور انہی وجوہات کی بنا پر شہر میں موجود بارہ ماڈل روڈز پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے لین مختص کروائی جا رہی ہے تاکہ موٹر سائیکل سوار انتہائی بائیں لین میں سفر کریں۔
سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس سیف سٹی سے مشاورت کے بعد ان موٹر سائیکل سواروں کے بھی ای چالان کرئے گی جو اپنی لین میں سفر نہیں کریں گے۔