گورنر ہاؤس کے اندر قرآن و حدیث باغ بنانے کا فیصلہ

گورنر ہاؤس کے اندر قرآن و حدیث باغ بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)   کراچی کے شہریوں کی مدد کے لئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سربراہی میں فرینڈز آف پاکستان کا گروپ میدان میں آگیا، فرینڈز آف پاکستان کا وفد کل کراچی جائے گا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر ہم سب کو مل کر کراچی میں کام کرنا ہے۔
کراچی کے شہریوں کی مدد کے لئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز کے ساتھ مل کر فرینڈز آف پاکستان گروپ بنا لیا۔ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب کی بزنس کمیونٹی، مخیر حضرات، حکومت اور عوام مشکل وقت میں اپنے سندھی بھائیوں کے ساتھ ہیں، کراچی میں مشکل حالات ہیں ،ہم اپنے بھائیوں کے دکھ درد میں ان کاساتھ دیں گے۔
اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ فرینڈز آف پاکستان شہریوں کی مدد کے لئے اکٹھے ہوگئے ہیں، کراچی میں جتنے بھی راشن پیک کی ضرورت ہوگی دیں گے، کراچی کے متاثرہ شہریوں کو ایک ماہ کا راشن دیں گے۔اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے اعلان کیا کہ اخوت کی طرف سے نشیبی علاقوں میں تباہ ہونے والے گھروں کو دوبارہ بنانے کے لئے بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز کے فلاحی کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ لاہور میں کورونا کے دوران گوہر اعجاز نے ہر گھر میں راشن پہنچانے کا وعدہ پورا کیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پریس کانفرنس کے دوران گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز کے فلاحی کاموں اور جذبے کا سراہتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران گوہر اعجاز نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہر گھر میں راشن پہنچائیں گے،جن لوگوں نے بھی نام دئیے گوہر اعجاز نے سب کے گھر راشن پہنچایا۔

ادھر گورنر ہاؤس کے اندر قرآن و حدیث باغ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے قرآن و حدیث باغ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنر ہاؤس میں بنائے جانے والے باغ میں وہ تمام پھول اور پھل لگائے جائیں گے جن کا ذکر قرآن پاک میں ہے۔دو ماہ کے اندر یہ باغ مکمل کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer