ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن میں دلخراش واقعہ، ہنستا بستا خاندان اجڑ گیا

جوہر ٹاؤن میں دلخراش واقعہ، ہنستا بستا خاندان اجڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان ) جوہر ٹاؤن میں ہنستا بستا خاندان اجڑ گیا۔ گھر سے میاں بیوی اور دو معصوم بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جوہرٹاؤن میں ایک گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

ایس پی صدر معاذ ظفر نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات وہ خود کررہے ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق میاں بیوی اوربچوں کی ہلاکت گیس والی استری کے بند نہ ہونے کی صورت میں کمرے میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔

ایس پی صدرمعاذظفر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے جسم پر کسی قسم کے زخم کے نشان نہیں ہیں، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer