جاگتے رہو کی صدائیں لگانے والے محمود الرشید اجلاس میں خود سو گئے

جاگتے رہو کی صدائیں لگانے والے محمود الرشید اجلاس میں خود سو گئے
کیپشن: City42 - Mian Mehmood ur Rasheed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جاگتے رہو کی صدائیں لگانے والے خود سو گئے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کابینہ کے پہلے اجلاس میں خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار  عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس جاری ہے، جس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے مگر اجلاس کے دوران میاں محمود الرشید نیند کے مزے لینے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، محکمہ صحت اور تعلیم کے معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer