ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول جنرل ہسپتال کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹوکول جنرل ہسپتال کا دورہ
کیپشن: City42 - CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب ان ایکشن، سردار عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول جنرل ہسپتال کا دورہ، مریضوں نے مناسب علاج و معالجہ  نہ ملنے پر شکایات کے انبار لگا دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بغیر پروٹوکول اچانک جنرل ہسپتال پہنچے۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں مہیا کی جانے والی طبی سہولتوں کا معائنہ کیا، بعض مریضوں کی جانب سے علاج معالجے کی مناسب سہولتیں نہ ملنے کی شکایات کی گئیں۔جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ کی شکایات کے ازالے کیلئے ہی یہاں آیا ہوں۔ ہمارا مقصد مریضوں کو معیاری علاج معالجہ فراہم کرنا ہے ،آپ کی شکایات پر ایکشن لیا جائے گا۔

 وزیر اعلی نٰے صفائی کے ناقص انتظامات پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو فی الفور بہتر بنایا جائے۔

وزیر اعلی نے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں مریضوں کی عیادت بھی کی۔اس موقع پرصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔

Sughra Afzal

Content Writer