ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی مظفر آباد پر چڑھائی

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی مظفر آباد پر چڑھائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی  نے مظفر آباد کی جانب مارچ کا اعلان کردیا ۔

 مطالبات کی منظوری تک آزادکشمیر بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،  باغ سے چلنے والا قافلہ مظفر آباد کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے کوہالہ کے مقام پر پہنچ گیا، کوہالہ کے مقام پر کھڑی رکاوٹوں کو مظاہرین نے ہٹا دیا

 مظاہرین نے راستے میں کھڑے کنٹینرز کو دریائے نیلم میں پھینک دیا، سڑک پر موجود دیگر رکاوٹیں بھی مظاہرین نے خود ہٹا کر راستہ کلئیر کر دیا، مارچ میں شریک عوامی کارکنان حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے، کوہالہ پل کے اطراف میں سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے ،مظاہرین نے کہا حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں، عوامی ایکشن کمیٹی  کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

 مظاہرین کا  مظفر آباد پہنچنے کے بعد دھرنے کی کال دینے کا امکان ہے ،  کشیدہ صورتحال کے باعث مظفر آباد اور گرد و نواح میں غیر یقینی کی فضا ہے ۔