سٹی 42: شہر میں خودکشی کے واقعات بڑھنے لگے ،رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مختلف وجوہات پر 95 افراد نے خودکشی کی
ایدھی ترجمان کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 65 مرد اور 30 خواتین شامل ہیں،جنوری میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ، 9 مرد اور 3 خواتین نے جان گنوائی،فروری کے دوران خودکشی کے 11 واقعات رپورٹ، 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں ، مارچ میں خودکشی کے 6 واقعات رپورٹ، 4 مرد اور 2 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اپریل کے دوران خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ، 8 مرد اور 4 خواتین جان سے گئے۔
مئی میں خودکشی کے 17 واقعات رپورٹ، 13 مردوں اور 4 خواتین شامل ہیں ،جون میں 8 واقعات رپورٹ، 3 مرد اور 5 خواتین نے اپنی جان گنوائی،
جولائی میں خودکشی کے 11 واقعات رپورٹ، 4 خواتین، 7 مرد جان سے گئے،اگست میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ، 9 مرد اور 3 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ستمبر کے دوران خودکشی کے 6 واقعات رپورٹ، 5 مرد اور ایک خاتون جان سے گئے
خودکشی کے واقعات میں گھریلو تنازعات اور ذاتی محرکات کار فرما رہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App