سٹی 42: لاہور میں تیزاب گردی کا دردناک واقعہ ؛نشتر کالونی آپریشن ونگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ملزم کو گرفتار کیا
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ خاتون سواری کے انتظار میں حاجی پارک سٹاپ پر موجود تھی، ملزم اچانک سٹاپ پر آیا اور خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔
تیزاب گرنے کی وجہ سے خاتون کا بائیاں کان اور جسم کے دیگر حصے جل گئے،ملزم متاثرہ خاتون کا شوہر ہے اور گھریلو ناچاقی پر تیزاب پھینکا تھا۔
ملزم واقعہ سے قبل بھی خاتون پر تشدد کر چکا جس کی بابت تھانہ نشتر میں مقدمہ درج ہے۔ملزم یوحنا یونس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App