ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین پر گھریلو تشدد؛ لاہور میں 22 ہزار 176 سے زائد واقعات رپورٹ

خواتین پر گھریلو تشدد؛ لاہور میں 22 ہزار 176 سے زائد واقعات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں کیپٹل سٹی لاہور نے 36 اضلاع کو پیچھے چھوڑ دیا
لاہور کے 12تھانوں میں خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا، لاہور میں 22 ہزار 176 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے
گھریلو تشدد کی شکایات کا رواں سال کا ریکارڈ مرتب کر لیا گیا،خواتین پر گھریلو تشدد کی تجزیاتی رپورٹ مرتب کرلی گئی
لاہور کے 3تھانے گھریلوتشدد کے واقعات میں پنجاب بھر میں سرفہرست ہیں ۔نشترکالونی میں گھریلو تشدد کے 2600 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے،فیکٹری ایریا 2450 سے زائد کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا
کاہنہ میں گھریلو تشدد کے 2070 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔
تینوں تھانوں میں گھریلو تشدد کے حوالے سے آگاہی ،شعور ناگزیر قرار دے دیا گیا ، شیخوپورہ فیکٹری ایریا میں بھی خواتین گھر کی چار دیواری میں غیر محفوظ رہیں