ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کا فتح۔4   کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک فوج کا فتح۔4   کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاک فوج میں نئے شامل شدہ ملکی ساختہ زمین سے لانچ کیئے جانے والے فتح۔4   کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا 

750 کلومیٹر رینج کا تجربہ آج پاکستان آرمی نے کیا،جدید ایویونکس اور نیوی گیشنل ایڈز سے لیس میزائل،دشمن کے میزائل ڈیفنس کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ٹیرین ہگنگ فیچر سے ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی ہے ۔

آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ فتح۔4 پاک فوج کے میزائل نظام کو مزید طاقت دے گا ،آرمی کے میزائل نظام کی رینج، مہارت اور بقا میں اضافہ ہوگا۔

لانچ کی تقریب میں چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی،پاکستانی مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے،سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تقریب میں شرکت کی،صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مبارکباد دی،سروسز چیفس نے بھی کامیاب ٹریننگ فائر پر مبارکباد دی،فائر میں شریک فوجی جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، کامیاب ٹریننگ لانچ پر قومی قیادت  نے اظہار اطمینان کیا 

سورس: آئی ایس پی آر