ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمن کاکس اجلاس میں کھانے سے کاکروچ نکل آیا، ارکان اسمبلی برہم

ویمن کاکس اجلاس میں کھانے سے کاکروچ نکل آیا، ارکان اسمبلی برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: پارلیمنٹ ہاؤس میں ویمن پارلیمنٹری کاکس کی جنرل اسمبلی میٹنگ کے دوران پیش آنے والا ایک ناخوشگوار واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا۔ اجلاس کے دوران جب ارکان اسمبلی کو کھانا پیش کیا گیا تو اس میں سے کاکروچ نکل آیا جس پر اراکین نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی اور سیکرٹری ویمن کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران کھانے میں سے واقعی کیڑا نکلا، جو انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن نعیمہ کشور نے بھی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل بھی کھانے میں کاکروچ نکل چکے ہیں۔ آج بھی صورتحال وہی رہی۔ ہم اپنی اور قوم کی صحت کی فکر کرتے ہیں، لیکن پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والا کھانا تک غیر معیاری ہے۔

ارکان اسمبلی نے کھانے کی صفائی ستھرائی پر سوال اٹھاتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سے باقاعدہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔