جنیدریاض: پنجاب بھرمیں15ہزار اساتذہ کی سروے پر ڈیوٹیاں لگادی، لاہورکی پانچوں تحصیلوں سے 705 ٹیچرز سروے ڈیوٹی دیں گے۔
تحصیل کینٹ میں 104 اورتحصیل سٹی 220 اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں، تحصیل ماڈل ٹاؤن 167،رائیونڈ62 اورشالیمار152 اساتذہ ڈیوٹیاں دیں گے۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے مطابق سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے غیرتدریسی ڈیوٹیاں کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
پابندی کےباوجود اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں لگانا ناانصافی ہے،اساتذہ کی غیرتدریسی ڈیوٹیاں فی الفور ختم کی جائیں۔