عابد چودھری :لاہور میں فیکٹری ایریا، گلبرگ اور چوہنگ کے علاقوں میں مختلف جگہوں پرخاتون سمیت3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
فیکٹری ایریا اور والٹن روڈ کے قریب 55 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
ایدھی کے ترجمان کے مطابق گرو مانگٹ روڈ پر فٹ پاتھ کنارے 25 سالہ خاتون کی لاش ملی، یہ خاتون بظاہر بھکاری معلوم ہوتی ہیں اور ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
ایل ڈی اے سوسائٹی کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی،جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی۔
پولیس کارروائی کے بعد تمام لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہیں۔