ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی مرغی کا گوشت 29روپے سستا ہو گیا ہے۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے بعد فی کلو 29 روپے کمی کے ساتھ نیا پرچون ریٹ 439 روپے فی کلو جاری کر دیا گیا ہے تاہم شہر میں اب بھی برائلر گوشت سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر کا فارم ریٹ 275 روپے فی کلو اور ہول سیل ریٹ 289 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہےجبکہ پرچون ریٹ 303 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود متعدد علاقوں میں برائلر گوشت اس سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب برائلر انڈوں کا سرکاری ریٹ 305 روپے فی درجن برقرار ہے۔ عوامی حلقوں نے قیمتوں میں واضح فرق اور نرخنامے پر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔