ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیٹ بینک سکیم کے تحت کتنی الیکٹرک بائیکس اور رکشےدیئے جائیں گے

سٹیٹ بینک سکیم کے تحت کتنی الیکٹرک بائیکس اور رکشےدیئے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: سٹیٹ بینک آف پاکستان الیکٹرک بائیکس اور رکشہ سکیم کے تحت  116000 الیکٹرک بائیکس اور 3170 رکشے اور لوڈرز فراہم کئے جائیں گے۔
سکیم کی گاڑیاں دو مرحلوں میں فراہم ہونگی،ای بائیکس کے لئے 2 لاکھ روپے اور الیکٹرک رکشے اورلوڈرز کے لئے 880000 روپے قرض دیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں 40 ہزار ای بائیکس اور 1 ہزار ای رکشے/لوڈرز فراہم کئے جائیں گے، ای بائیکس کے لئے قرض 2 سال اور ای رکشہ کے لئے 3 سال کے لئے ہوگا۔ قرض کی پرائسنگ اسلامی اور روایتی بینک، کائیبور پلس 2.75 فیصد پر ہوگی، صارف کو قرض صفر فیصد مارک پر ملے گا۔

 دوسرے فیز میں 76 ہزار ای بائیکس اور 2171 ہزار رکشے/لوڈرز فراہم ہونگے، ای بائیکس 25 فیصد خواتین کو فراہم کی جائیں گی، دس فیصد ای بائیکس کاروبار کرنے والے افراد کوریئرز کو فراہم ہونگی، فلیٹ آپریٹرز کو 30 فیصد رکشے/ لوڈرز فراہم کئےجائیں گے، فلیٹ اپریٹر کی اہلیت اسٹرینگ کمیٹی طے کرے گی۔